E-Complex Technical Institute

بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اور نیوٹیک کی اسناد کی تقسیم۔ نیوز کوریج

طلبہ کی شاندار کامیابی : بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اور نیوٹیک کے اشتراک سے کورسز مکمل

کراچی: بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے اشتراک سے کروائے گئے کورسز میں 125 طلبہ و طالبات نے شاندار کارکردگی کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ بیوٹیشن، سوشل میڈیا مارکیٹنگ، ملٹی میڈیا گرافکس، اور ویب ڈویلپمنٹ کے کورسز میں تمام طلبہ نے بھرپور محنت سے امتحانات پاس کیے۔ اور 80 فیصد نے اے اور اے پلس گریڈ حاصل کیا

ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹس اور نمایاں کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔ تقریب میں بینظیر بھٹو بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشرف انصاری، ضلع ملیر مانیٹرنگ آفیسر جہانزیب کمال، مہمان خصوصی وائس چیئرمین عمر احسان، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنما اور سینئر صحافی آغا طارق پٹھان، اور معروف کاروباری شخصیت سید شاہد علیم شریک ہوئے۔

دیگر مہمانانِ گرامی میں فیس میڈیا گروپ کے سی ای او احد فاروقی، معروف کاروباری شخصیت چوہدری اکرم آرائیں، سیاسی و سماجی شخصیات غلام صفدر بھٹی، صفدر چانڈیو، معروف اسکالر سید کمیل شاہ، اور عمر رفیق شامل تھے۔

تقریب میں بینظیر بھٹو بورڈ کے سیکرٹری شارق احمد کی خدمات کو بھی سراہا گیا، جن کے زیر نگرانی ادارہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اشرف انصاری اور جہانزیب کمال نے تقریب میں ادارے کی پالیسیوں اور ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ہونے والے پہلے کورس کی تکمیل کو سراہا۔

تقریب کے دوران نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر عزیز اللہ چانڈیو اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبد القدیر ساہو کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ زاہد اقبال بھٹہ نے ان کی رہنمائی کو پروگرام کی کامیابی کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ نیوٹیک کے ساتھ ہمارا پہلا سیشن 100 فیصد کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، جس میں 80 فیصد طلباء وطالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔

تقریب ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کی ٹیم میں سے ای کمپلیکس انسٹیٹیوٹ کے ایڈمنسٹریٹر زاہد اقبال بھٹہ، پرنسپل چوہدری حماد الرحمان کاہلون، وائس پرنسپل نعمان کولاچی، انگلش لینگویج ایکسپرٹ مس قرات العین، سر حبدار علی، برٹش کونسل کے سرٹیفائیڈ ٹرینر سر ذوالفقار علی سومرو، سر انجینئر تنویر سومرو، سر طاہر حسن، سر جنید، سر غلام اللہ، اور ایڈمن آفیسر جبران علی چنا نے شرکت کی اور تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔

زاہد اقبال بھٹہ نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو بورڈ اور نیوٹیک کے اشتراک سے سندھ میں ٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دینے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے جدید کورسز جلد متعارف کروائے جائیں گے، تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جا سکے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آغا طارق پٹھان کا ذکر کرتے ہوئے زاہد اقبال بھٹہ نے کہا میرے لئے انکی آمد باعث فخر ہے اور ہمشہ ہماری رہنمائی کرتے رہے ہیں۔
تقریب کے دوران کامیاب طلبہ کو گورنمنٹ کی جانب سے جاری سرٹیفکیٹس اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو میڈلز دیے گئے۔ نیوٹیک کے تعاون سے پہلے سیشن میں 100 فیصد کامیابی کے ساتھ 80 فیصد طلبہ نے اے ون گریڈ حاصل کیا، جسے شرکا نے سراہا۔

ای کمپلیکس انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل چوہدری حماد الرحمان کاہلون نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں کو اجر کے تحائف پیش کیے۔ تقریب کا اختتام تمام شرکا کی بھرپور پذیرائی کے ساتھ ہوا۔

Leave a Reply